سرگودھا، اے پی سی بلا کرنیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی جائے، مولانا فاروق علوی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے ضلعی امیر مولانا فاروق علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پروگرام کیلئے کھلم کھلا چیلنج ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کراچی کا امن تباہ کرنیوالوں کو بلا تفریق قانون کے شکنجے میں لائیںورنہ کراچی میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔

گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بااثر افراد بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جس کیخلاف رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اس سے کراچی کے امن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا‘ منشیات فروش اور سیاسی جماعتوں کے نجی عسکری ونگز اور ان کی قوتوں کو ختم کرنا ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے لادینی قوتیں ان کی سرپرستی کرتے ہوئے پاکستان کا امن تباہ کرنے اور ملک میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنی کی کوششوں میں مصروف ہے اجلاس میں حوثی باغیوں کی طرف سے بیت اللہ پر مزائل کے حملے کیخلاف ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پوری امت مسلمہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر ایک ہوجائے اجلاس میں کشمیر‘ شام‘ فلسطین‘ برما اور اسی طرح دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور کینیا ‘ تیونس میں جعلی خانہ کعبہ بناکر حج کروانے والوں کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اجلاس میں قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کی سیاسی بصیرت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلا کر نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو حتمی شکل دی جائے اجلاس میں مولانا محمد اقبال عثمانی‘ مولانا عبدالوحید ڈوگر‘ خواجہ محمد طارق‘ شیخ محمد علی‘ نصیر احمد فانی‘ مولانا مشتاق احمد‘ محمد عقیل زبیری‘ نسیم احمد ایڈووکیٹ‘ مولانا محمد فاروق‘ مولانا عبدالقیوم کشمیری‘ بلال عثمانی‘ شاہین احسان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :