پارٹی رہنمائوں کی عدم دلچسپی اور سرد مہری ، سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے کسی بڑے قافلے نے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت نہ کی، جیالے مایوس، پارٹی قیادت کا سخت نوٹس

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنمائوں کی عدم دلچسپی اور سرد مہری کے باعث سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے کسی بڑے قافلے نے لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت نہ کی پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی بھی یوم تاسیس کے موقع پر متحرک نظر نہ آئے جس کی وجہ سے جیالوں میں مایوسی دیکھی گئی یوم تاسیس کے حوالہ سے سرگودھا کی مقامی قیادت کی عدم دلچسپی کا پارٹی قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کو سرگودھا میں پارٹی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی کے امیدواروں کو کامیابی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ سے چند لوگوں پر مشتمل قافلہ لاہور روانہ ہوا ۔

(جاری ہے)

تسنیم احمد قریشی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جیالوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے تاہم جیالا گروپ کے نثار رضی‘ چوہدری اجمل کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی جیالا گروپ کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے پارٹی پر برا وقت آتے ہی نظریں پھیر لیں ایسے لوگوں کا پی پی پی میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں جیالا گروپ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کیلئے جدوجہد کریگا اور پارٹی مفادات کو ذاتی مقاصد اور مفادات کیلئے استعمال کرنیوالوں کو ہر سطح پر گھیرائو کیا جائیگا تاہم تسنیم احمد قریشی گروپ کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کی تقریب میں ہمارے گروپ نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :