صادق آباد،صوبائی حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کیلئی7کروڑ ، سیوریج، سٹرکوں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظورکر لئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نیکہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد میں کارڈیالوجی وارڈ کے قیام کیلئی7کروڑ جبکہ ٹی ایچ کیو میں سیوریج، سٹرکوں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز منظورکر لئے۔ کارڈیالوجی وارڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہمریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ صادق آباد کے عوام کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے عوام نے جس طرح عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں میرے ساتھ محبت اور خلوص کا مظاہرہ کیا ہے عوام کی ان محبتوں کا قرض خدمت کے ذریعے اتارنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں ،صوبائی حلقہ پی پی 296کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیںانشاء الله وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اپوزیشن کی طرف سے حکومت کیخلاف شروع کی گئی محاذ آرائی کی سیاست سے عوام تنگ آچکے ہیں موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔