پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا،میاں کامران سیف

حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس واپس لے،سیلز ٹیکس کاخاتمہ کرکے پٹرولیم مصنوعات سستی کرے ،جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگق

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.70روپے فی لیٹر اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ۔اشیاء کی ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے ہر چیز مہنگائی ہوجائے گی نیز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا جس ے عام آدمی متاثر ہوگاانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوںمیں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس واپس لے اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرکے پٹرولیم مصنوعات سستی کریں تاکہ عام آدمی سکون کا سانس لے سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام تک منتقل نہیں کیا ۔بلکہ جو کمی کی گئی اس کو پورا کرنے کیلئے دنیا بھر میںسب سے زیادہ سیلز ٹیکس پاکستانی عوام پر عائد کردیا گیا۔جبکہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے نام پر پہلے ہی عوام سے جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں معمولی اضافہ ہوا تو اس کا تام تر بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جو کہ عوام سے زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :