Live Updates

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں قطری شہزادے کے خط کو اڑا کر رکھ دیا ہے،اب ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نااہل ہونے سے نہیں بچا سکے گا، عدالت نے نوازشریف کے اسمبلی خطاب اور عدالت میں بیان کے تضاد کو بے نقاب کردیا، وزیراعظم جھوٹ بولنے پر آئین کی دفعہ 62/63کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکیں گے، عدالت میں مزید نئے نئے انکشافات سامنے آئیں گے، وزیراعظم کے بچوں کی نئی ٹرسٹ ڈیڈ ایک نیا جھوٹ ثابت ہوگی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پارٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس میں قطری شہزادے کے خط کو اڑا کر رکھ دیا ہے،اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی نوازشریف کو نااہل ہونے سے نہیں بچا سکے گا،سپریم کورٹ نے نوازشریف کے اسمبلی میں خطاب اور عدالت میں بیان کے تضاد کو بے نقاب کردیا اب وزیراعظم جھوٹ بولنے پر آئین کی دفعہ 62/63کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکیں گے ۔

جمعرات کو اگلی سماعت پر عدالت میں مزید نئے نئے انکشافات سامنے آئیں گے،نوازشریف کے بچوں کی نئی ٹرسٹ ڈیڈ ایک نیا جھوٹ ثابت ہوگی ۔وہ جمعرات کو بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ اگر نوازشریف بے قصور ہوتے تو عدالت کی ایک ہی سماعت میں ثابت کرسکتے تھے مگر وہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،سب سے بڑا جھوٹ قطری شہزادے کا خط تھا جسے سپریم کورٹ نے اڑادیا،نوازشریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہ تھا اس لئیے جھوٹ بول گئے،نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ تمام ثبوت ہیں لیکن عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،نوازشریف نے ایوان میں کہا کہ دبئی سے پیسہ لندن گیا اب قطر کا شہزادہ آگیا،اب ان کے بیٹوں نے ایک نئی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی ہے،نوازشریف حکومت نہیں چلا سکے،سیاسی وعدے پورے نہیں کرسکے،اب فراڈ دستاویز بھی نہیں بناسکے،نقل بھی عقل سے ہوتی ہے،مزیدکیا ثبوت دیں گے وہ آئندہ سماعت پر پتہ چلے گا،عوام کی عدالت میں نوازشریف کا فراڈ بے نقاب ہوگیا،نئی ٹرسٹ ڈیڈ میں عمر نامی نئی کمپنی آگئی جس کی مریم کو ٹرسٹی شو کیا گیا،اتنے زیادہ جھوٹ بولے گئے کہ غلطیاں فطری تھیں،اگر یہ پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو پھر منی لانڈرنگ سے گیا،اسحاق ڈار منی لانڈرنگ تسلیم کرچکے ہیں،دو سال میں ساڑھے سات ارب روپے پراپرٹیز دبئی میں پاکستانیوں نے خریدے اسحاق ڈار کے بیٹے دبئی میں کاروبار کرتے ہیں،اب پھر پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مہنگی کردی گئیں،ایک اسمبلی نے تین سال میں تیسری مرتبہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ہے اب پراپرٹی کو بھی ایمنسٹی دی گئی ہے ،عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کر کمر دوہری کردی گئی،ایف بی آر میرے ٹیکس کی چھان بین کر رہی ہے ضرور کرے مگر نوازشریف سے بھی پوچھا جائے کہ اپنی پراپرٹی پر کتنا ٹیکس دیا،نوازشریف کی والدہ کے پاس رائے ونڈ کے اثاثے کہاں سے آگئے وہ کون سے کاروبار کرتے ہیں،حسین نواز کے پاس 6ارب کا گھر لندن میں کہاں سے آگیا،یہ سارا پیسہ نوازشریف کا ہے،5سال قبل نوازشریف نے 5ہزار ٹیکس دیا سب کچھ اپنے بچوں کے نام منتقل کردیا،پانامہ کیس سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا،نوازشریف کے اپنے پیسے باہر ہیں،زرداری کے پیسے کون واپس لائے گا۔

سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کی اسمبلی میں اسٹیٹ منٹ جھوٹ ثابت ہوگئی وہ اس جھوٹے بیان پردفعہ62/63کی زد میں آکر نااہل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اگر اسمبلی میں بیٹھ جاتے تو کیس لوگ بھول جاتے،ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھی نوازشریف کو نہیں بچا سکے گا،قوم اگلی جمعرات تک انتظار کرے،نئے نئے انکشافات ہونگے۔…(خ م+ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات