چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمو د حیات سے ترکی کے سفیر بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں پاک ترکی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے یہاں جوائنٹ چیفس اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پاکستان میں ترکی کے تعینات سفیربابر گرگین نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادرملکوں کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(خ م)