ایف سی کا آوران اور کیچ میں سرچ آپریشن ،16مشتبہ افراد گرفتار ،چار ٹھکا نے مسمار کر دیئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ایف سی کا آوران اور کیچ میں سرچ آپریشن 16مشتبہ افراد گرفتار چار ٹھکا نے مسمار کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق جمعرات کو ایف سی نے بلوچستان کے ضلع آوران کے علاقے جھاؤ میں کالعدم تنظیم کے شر پسندوں کی موجودگی کے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میںلے لیا جبکہ دوسری کارروائی میںضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقعہ مہناز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور منشیات فروشی کے چار اڈے مسمار کردیئے ترجمان کے مطابق تمام افراد کو تفتیش کے لئے لیویز اور ایف سی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :