وزیر خزانہ کی وزارت صنعت و پیداوار اور نجکاری کمیشن کو باہمی رابطہ کے ذریعے اسٹیل ملز کے حل طلب مسائل کے حل کیلئے اقدامات تجاویز کرنے کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار اور نج کاری کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کے ذریعے اسٹیل ملز کے حل طلب مسائل کے حل کے لئے اقدامات تجاویز کریں، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کو بحران سے نکالنے اور مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے، حکومت اسٹیل ملز میں پرائیویٹ شعبہ کو شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ اس اثاثہ کو ملکی معیشت کے حوالے سے ا پنا کردار کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جاسکیں، اسٹیل ملز کے ملازمین کو پیدوار نہ ہونے کے باوجود تنخواہ کی ادائیگی ملازمین کے حوالے سے حکومت کی ذمہ داری کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں نج کاری کمیشن کا پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے اجلاس ہوا۔نج کاری کمیشن کے چئیرمین محمد زبیر نے اسٹیل ملز اور اس کی انتظامیہ کے حوالے سے تفصیلی پریفنگ دی ۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے آگاہ کیا کہ اسٹیل ملز نے نئے سی ای او نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے اور خزانہ اور انتظامی مسائل کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔( و خ )

متعلقہ عنوان :