روٹ پرمٹ وایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر مختلف گاڑیوں کو جرمانہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:57

بھکر۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سیکرٹری آرٹی ای/ اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ نے دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں کو دو لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آرٹی اے اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ نے سرائے مہاجر، ڈیرہ اسماعیل خان بھکر روڈ داجل چیک پوسٹ ،میانوائی ملتان روڈ ، بھکر خانسر روڈ ،چھنگ روڈ اوبہل روڈ پر مختلف گاڑیوں کے روٹ پرمٹ،گاڑیوں کی فٹنس اور ٹوکن چیک کئے جس پر گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے ،روٹ پرمٹ وایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے اور غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگانے پر مختلف گاڑیوں کو تھانے میں بند کروا دیا جبکہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :