بھکر،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فاروقیہ میں ادبی مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:57

بھکر۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فاروقیہ میں ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے، اردو تقریری مقابلوں میں زبیدہ اکیڈمی کی روشان زہرا جبکہ انگلش تقریری مقابلوں میںماڈل ہائی سکول کی حیا بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب ادبی مقابلہ جات میں مرکز لیول پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فاروقیہ میں اے ای او نسرین اختر کی زیر نگرانی ادبی مقابلہ جات منعقد ہوئے، اردو تقریری مقابلہ میںزبیدہ اکیڈمی کی سیدہ روشان زہرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ماڈل ہائی سکول کی زینب نے دوسری پوزیشن اور گرلز ایلیمنٹری سکول خواجہ آباد کی ثمرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح انگلش تقریری مقابلہ جات میں ماڈل ہائی سکول کی حیا بی بی نے پہلی پوزیشن،زبیدہ اکیڈمی کی نورالعین نے دوسری او ر گرلز ایلیمنٹری سکول خواجہ آباد کی سویرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔