مضر اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی جا ری ر ہے گی،ڈاکٹر عمران

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:57

بھکر۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران نیازی نے شہر میں متعدد کریانہ سٹور اورہوٹلوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کریانہ کی دکانوں سے زائد المیعاد اشیاء خوردونوش پکڑی گئیں جبکہ تین ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈاکٹر عمران نے موقع پر تقریبا ًدس ہزار روپے جرمانہ کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، اگر کوئی دکاندار مضر صحت اشیاء فروخت کرتے پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :