اغواء و تشدد کے مقدمہ کے مدعی کیخلاف ملزمان کی درخواست خارج

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:56

بھکر۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)اغواء اور تشدد کے مقدمہ کے مدعی عظمت شیر کیخلاف ملزمان ظفر شاہ،فتح شیر اورشمشیر کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے خارج کردی، مدعی عظمت شیر سکنہ چھینہ نے تھانہ صدر بھکر میں ملزمان ظفر شاہ،فتح شیر اورشمشیر کیخلاف مقدمہ درج کرایا کہ ملزمان نے مجھے اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزمان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بھکر میں پولیس اور مدعی مقدمہ کیخلاف رٹ دائر کی جو خارج کردی گئی ،ملزمان نے پھرلاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ رٹ دائر کی جومعززعدالت نے بھی خارج کردی ،مدعی عظمت شیر چھینہ کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔