ٹرک کی چاند گاڑی کو ٹکر ڈرائیور ہلاک ، چار مسافر زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:56

سیالکوٹ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ٹرک کی چاند گاڑی کو ٹکرکی وجہ سے ڈرائیور ہلاک ، چار مسافر زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ بدوملہی روڈ پر چاند گاڑی کا ڈرائیور عادل پانچ مسافروں کو لے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چاند گاڑی کا ڈرائیور عادل موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ چاند گاڑی پر پانچ مسافروں میں سے چار شدیدزخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :