پولیس اہلکاران کو رات کے اوقات میں پولیس یونیفارم پر جرسی پہننے کے ہدایت جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:55

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کے احکامات کے مطابق ملتان پولیس کے تمام افسران و ملازمان رات کے اوقات میں یونیفارم کے اوپر جرسی پہنیں گے جوکہ نمونے کے مطابق ہونی چاہیے ، غیر نمونہ جرسی پہننے والے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تمام ڈویژنل ایس پی، ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فوری احکامات لاگو کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :