حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، عمران خالد بٹ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

گوجرانوالہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں خدمتگار جماعت ہے‘ عوام کا معیارزندگی بلندکرنے‘ مہنگائی اوربے روزگاری میں کمی اورملک میں امن وامان کی بہتری کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرہی ہے جس سے ملکی حالات روز بروز بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے ملکی وسائل میں اضافہ اورمسائل میں کمی آرہی ہے‘ عوام نے موجودہ حکومت پرلگائے گئے الزامات کو مستردکرکے مزیدخدمت کا موقع دیکرملک میں اپوزیشن جماعتوں کے تمام عزائم کی نفی کردی‘ عدلیہ ہمارے لئے قابل احترام ہے‘ آئین اورقانون سب کیلئے برابرہے‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عدالتوں میں جانے اورحکومت پر بے جا تنقیداورالزامات لگانے کا شوق اورمشغلہ ہے جس کو خوش اسلوبی سے پوراکر رہے ہیں‘ ہم عوا م کی خدمت کرتے ہیں وہ عوام کو حکومت گرانے کی تاریخیں اورخوش خبریاں دیتے ہیں جس سے فرق صاف ظاہرہے حکومت ہرحال میں اپنی آئنی مدت پوری کریگی اورعام انتخابات 2018میں ہونگے۔