حکو مت عوام کو ان کی دہلیزپرسہو لیات پہنچانے پر عمل پیرا ہے،بیر سٹر عثمان ابراہیم

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

گوجرانوالہ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ممبر قومی اسمبلی بیر سٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 95کے عوام کو ان کی دہلیزپر ہر قسم کی سہو لیات پہنچا نے کیلئے عمل پیرا ہیں جس کیلئے پو رے حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کے جال پھیلا دئیے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سیو ریج پائپ لائنوںکے جال بھی بچھا دیئے گے ہیں،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ حلقہ کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے پورے حلقہ کی مختلف یونین کو نسلوں میں نادرہ مو بائل وین لگو ائی جائیں گی جہاں پر حلقہ کے نو جوان، بزرگ ،معمر خواتین کے شنا ختی کارڈزبنوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی رہنمائی کیلئے یو سی چیئرمین،وائس چیئر مین بھی موجود ہوں گے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پر یشانی نہ ہو۔اس موقع پر یو سی چیئرمین میاں محمد نوید اکرم مغل،وائس چیرمین چو ہدری ایوب جٹ بھی موجود تھے۔