اربن یونٹ کے زیر اہتمام ساہیوال میں مختلف منصوبوں بارے تقریب

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:53

چیچہ وطنی۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب اربن یونٹ کے زیر اہتمام ساہیوال میں سیگریگیشن پلانٹ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور لینڈ فل سائیٹ کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں،اس سلسلہ میںجناح ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اربن یونٹ اور ٹی ایم اے کے افسران نے اس کی افادیت کے بارے میں عوام کو بتایا۔

(جاری ہے)

یہ بات اے ڈی سی ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے ساہیوال رضوان نذیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں حکومت پنجاب نے عوام کی بہتری کیلئے اس سے قبل اے ڈی بی کے تعاون سے 500ملین ڈالر کی رقم فراہم کی ہے جس سے ساہیوال میں سیوریج واٹر سپلائی ،اربن ٹرانسپورٹ ٹریفک سگنل اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا،اس سلسلہ میں تمام سروے مکمل ہو چکے ہیں،اس موقع پر ایکسیئن ملک نثار حیات چیئرمین چوہدری ظفر اشرف ،ساجد نعیم ہیپی ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :