کراچی، جیکسن پولیس نے سکندرآباد میں گٹکا فیکٹری میں کارروائی کرکے 8ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) جیکسن پولیس نے سکندرآباد میں گٹکا فیکٹری میں کارروائی کرکے 8ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر گٹکا تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے گٹکا بنانے کا سامان، مشینیں اور تیار گٹکے کی بوریاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے سامان قبضے میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :