صوبائی محتسب بلوچستان نے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا نوٹس لے لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول دہوار کالونی کرانی ضلع کوئٹہ اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول اوتھل ضلع لسبیلہ میں اساتذہ کی کمی اور گورنمنٹ ہائی اسکول دیہہ گھاڑی ضلع صحبت پور کی عمارت کی خستہ حالی سے متعلق عوامی شکایات پر ازخود نوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کرکے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :