ڈپٹی کمشنر آفس ضلع کوئٹہ کااعلامیہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر آفس ضلع کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں بسلسہ عید میلادالنبیؐ ضلعی سطح پر 29نومبر 2016ء کو مقابلہ نعت منعقد ہوا۔ مقابلے میں دو کٹیگری کے نعت خواں شامل تھے۔

(جاری ہے)

پہلی کٹیگری میں ایک تا 15سال کے بچے اور بچیاں شامل تھے۔ اس کٹیگری میں اول انعام محمد معارج جبکہ دوئم انعام خضریٰ بتول حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسری کٹیگری میں 15تا 25سال کے نوجوان مردوخواتین نے شمولیت کی اور اس کٹیگری میں حافظ محمد شیراز اول جبکہ عدیفہ قدیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :