پولیس آفیسران پر مشتمل ٹیموں کی سٹی نالہ میں کارروائی ، 40منشیات کے عادی افرادگرفتار، نالے میں قائم ٹھکانوں مسمار

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:46

کوئٹہ۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سپر یٹنڈنٹ پولیس سٹی محمد طارق کی سربراہی میں سب ڈویژن کے آفیسران جن میں ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ اوسول لائن، ایس ایچ اوجناح ٹاون، ایس ایچ اوکینٹ اور ایس ایچ اوبجلی روڈپر مشتمل ٹیموں نے سٹی نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 40منشیات کے عادی افرادکوگرفتار کر کے نالے میں قائم ان کے ٹھکانوں کو مسمار کر کے نذر آتش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ منشیات کے عادی افراد شہریوں سے قیمتی اشیاء چھیننے ،چرانے اور چوریوں کے متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔شہریوں نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ منشیات کے عادی افراد نالے میں وارداتوں کے بعد چھپ جاتے تھے ۔جبکہ قریب ہی 4تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں۔اس موقع پر ایس پی سٹی محمد طارق نے بتا یا کہ منشیات کے عادی افراد کو علاج اور بحالی کے قائم اداروں میں بھجوایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نالوں اور شہر کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی آفرادکے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :