کائنات کی ساری بہاریں حضور ؐ کا صدقہ ہیں، شبیر احمد ساجد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:45

گوجر خان ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) اللہ تعالی نے اپنی ساری مخلوق میں سے حضور پاک ؐ کو سب سے اعلی و ارفع مقام عطا فرمایا ،ا س پوری کائنات ارضی و سماوی میں جو مقام ،مرتبہ ،عزت اور قدرو منزلت حضور ؐ کو عطا فرمائی ایسی شان اور مقام اللہ تعالی نے کسی اورکو عطا نہیں فرمایا۔

(جاری ہے)

حضور ؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں اگر حضور ؐ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا کائنات کی ساری بہاریں حضور ؐ کا صدقہ ہیں، حضو ؐر کو سیرت و کردار کا اعلی نمونہ بنا کر امت مسلمہ کو اُس اسوہ حسنہ کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے۔

ان خیالات کااظہا رعلامہ حافظ شبیر احمد ساجد نے بیول میں میلاد کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ محمداکرام نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔