الائی پولیس نے مغویہ خاتون بازیاب کرکے 2اغواء کار گرفتار کرلئے ،2 تاحال گرفتار نہ ہوسکے‘پولیس

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

بٹگرام۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) )الائی پولیس نے مغویہ خاتون بازیاب کرکی2اغواء کار گرفتار کرلئے ہیں۔الائی ستو سے اغواء ہونے والی خاتون میرعلی قلاع سے بازیاب کی گئی ،2اغواء کار تاحال روپوش ہیں۔تھانہ بنہ پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل الائی ستو کی رہائشی 40 سالہ خاتون مسماة (ص) کو مسلح چار اغواء کاروں سلیم ،ظریف اللہ ،خستہ رحمن اور گل اکبر نے گھر پر حملہ کر کے اغواء کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے ماررہے تھے۔ڈی پی او بٹگرام راجہ عبدالصبورکی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ بنہ امجد خان ،انسپکٹر اقرار خان ،اے ایس آئی سردار شاہ اور دیگر نفری نے میر علی قلاع میں چھاپہ مار کر مغویہ خاتون کو بازیاب کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ کیس میں نامزد مزید دو اغواء کار تاحال فرار ہیں۔ مقامی عدالتی میں پیشی کے بعد مغویہ کو اسکے شوہر کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :