گلگت بلتستان میں سیاحت پالیسی بنا رہے ہیں ،آئندہ سال 15 لاکھ سیاحوں کا ٹارگٹ رکھا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام اور معیشت کو مضبوط کرنے کا واحد ذریعہ سیاحت ہے،سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہوٹل انڈسٹری کو مراعات دینگے

صوبائی وزیر سیاحت و کھیل ثقافت فدا خان فدا کی محکمہ کے سیکرٹری اور اعلیٰ افسران سے بریفنگ لینے کے بعد گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر سیاحت و کھیل ثقافت فدا خان فدا نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ٹورازم پالیسی بنا رہے ہیں آئندہ سال پندرہ لاکھ سیاحوں کا ٹارگٹ رکھا ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اور معیشت کو مضبوط کرنے کا واحد ذریعہ سیاحت ہے،سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہوٹل انڈسٹری کو مراعات دینگے۔ وہ جمعرات کو محکمہ کے سیکرٹری اور اعلیٰ افسران سے بریفنگ لینے کے بعد گفتگو کر رہے تھے ا۔

اس موقع پر سیکرٹری سیاحت بابر امان، ڈائریکٹر سپورٹس حسین علی، ڈائریکٹر سیاحت اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری نے وزیر سیاحت کو ادارے اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری بابر امان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت کی دن رات کوششوں کی وجہ سے جی بی میں ایک دفعہ پھر سیاحت کے شعبے میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ادارے کو مزید فعال بنا ئینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر فدا خان فدا نے سیکرٹری بابر امان ڈائریکٹر سپورٹس حسین علی اور ڈائریکٹر سیاحت اقبال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں قابل اور بہترین کام کرنے والی ٹیم موجود ہے۔ میں نے اپنی پسند کی سیاحت کا شعبہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں سابقہ حکومتوں نے اس محکمے کو مکمل نظر انداز کر دیا تھا جس کی وجہ سے سیاحت زوال پزیر ہو چکا تھا لیکن ہماری حکومت نے اس پر توجہ دیا جس کی وجہ سے اس سال 10لاکھ سیاح نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا۔

آئندہ سال ہمارا ٹارغت بارہ لاکھ سیاح ہیں اس حوالے سے گلگت بلتستان کے انٹری پوائنٹ اور ہر اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر انفارمیشن ڈیسک کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سمیت ائر پورٹس پر بھی ڈیسک قائم کرینگے تاکہ سیاحوں کو اس جنت نظیر علاقے کے بارے میں صحیح معلومات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی مین سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت چالیس لاکھ تک قرضے فراہم کر رہی ہے۔

نوجوان سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس سال عالمی شندور فیسٹیول، رامام فیسٹیول بابو سر اپنے زیر نگران کرائوں گا اور اس کی تشہیر عالمی سطح پر کرینگے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے کلچر اور کھیلوں کی سر گرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے اور اس سلسلے میں پولو جی بی کی پہنچان بن چکا ہے جی بی میں 33پولو گرائونڈز کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے اور مزید بہتری کیلئے کام کرینگے۔ کلچر اور ثقافت کے فروغ کیلئے 3دسمبر کو لاہور میں دو روزہ فیسٹیول محکمے کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ہمارا کلچر پوری دنیا میں متعارف ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :