پاک سرزمین پارٹی بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی،شیخ کرامت علی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے زونل انچارج برائے جنوبی پنجاب شیخ کرامت علی نے کہا ہے کہ ملک بھر سے لوگ دھڑا دھڑ ہماری پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی بہت جلد ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔ اہم حیثیت کے حامل تنظیمی مرکزی اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کی مکمل نمائندگی کرتے ہوئے انہیں جنوبی پنجاب کی خوش آئند رپورٹ پیش کروں گا۔

۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے مرکزی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس کے بعد جاری کیئے گئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے ایم کیو ایم رہنما وفاق پر تنقید کا محاز کھولے بیٹھے ہیں۔ یہ لوگ کبھی بھی عوام اور کراچی سمیت ملک بھر سے مخلص نہیں رہے ۔ ان لوگوں کا احتساب ہر صورت ہونا چاہیئے ۔ پاک سر زمین پارٹی جنوبی پنجاب بھر میں منظم ہو رہی ہے۔ بہاولپور، ڈی جی خان، خانیوال، مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع سے لوگوں کی پی ایس پی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :