ْوزیر اعلی پنجاب سے ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کی ملاقات

میرے پاس الفاظ نہیں جن کے ذریعے آپ کے ساتھ دکھ کا اظہار کر سکوں،اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل اور ہمت عطا فرمائے،میںآپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتے لیکن آپ کو انصاف ضرور دلاؤں گا، ملزمان عبرتناک سزا بچ نہیںپائیں گے، میرا آپ سے وعدہ ہے جب تک ملزمان اپنے کئے کی سزا نہیں پا لیتے چین سے نہیں بیٹھوں گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعلی نے مقتولین کے لواحقین اور زخمی نوجوان کو مالی امداد کے چیک دیئے، زخمی نوجوان کا مفت علاج ہو گا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کو یہاں ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملاقات کی- وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ پر مقتولین کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااورجاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی نے مقتولین کے لواحقین اور زخمی نوجوان کو مالی امداد کے چیک دیئی-زخمی نوجوان کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کے ذریعے میں آپ کے ساتھ دکھ کا اظہار کر سکوں -اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل اور ہمت عطا فرمائی-جن کے پیارے چلے گئے ہیں ان کا دکھ وہ ہی جانتے ہیں -انہوںنے کہا کہ پولیس نے کیس پر دن رات کام کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہی- میںآپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتے لیکن آپ کو انصاف ضرور دلاؤں گا- ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا ضرور ملے گی-میں ذاتی طور پر اس کیس پر پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہوں - ملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے - انہوںنے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے جب تک ملزمان اپنے کئے کی سزا نہیں پا لیتے چین سے نہیں بیٹھوں گا -پنجاب حکومت آپ کے خاندانوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی- مقتولین کے لواحقین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سربراہی میں لاہور پولیس نے اندھے قتل کیس کا جلد سراغ لگایا ہے - پولیس نے ہمارے ساتھ ہرطرح کا تعاون کیا ہے ، امید ہے کہ ہمیں انصا ف بھی ضرور ملے گا-ملاقات کرنے والوں میں مقتول امجد پرویز کے بیٹے زوہیب، بھائی محمد اشرف، مقتول فرحان اسلم کے والد اسلم، مقتول عباس کے بھائی ظفر اور مقتول سلیم الدین کے بھائی نجم الدین شامل تھی-واقعہ میں زخمی ہونے والے گوہر کے بھائی جوہر بھی اس موقع پر موجود تھی- انسپکٹر جنرل پولیس ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی اقبال ٹاؤن اور ڈی ایس پی بھی موجود تھی-