وزیر اعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپٹما کے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپٹما نے احتجاج ختم کر دیا توانائی کے حوالے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، صنعتوں کو بند نہیں ہونے دیں گے،مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے بھی بات کروں گا،وزیر اعلیٰ پنجاب آپ نے ہمیشہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں، امید ہے اب بھی حل کریں گے،اپٹما وفد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کو یہاں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر فیاض کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی کی جانب سے اپٹما کے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اپٹما نے احتجاج کو ختم کر دیاہے - وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے حوالے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا - پنجاب میں صنعتوں کو بند نہیں ہونے دیں گے -آپ کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے بھی بات کروں گا - اپٹما کے وفد کے اراکین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل اب بھی حل کریں گی- صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، شیخ علاؤالدین ، نعیم اختر بھابھہ، ایم این اے پرویز ملک، چیف سیکرٹری ، پیپکو و سوئی ناردرن گیس کے اعلی حکام کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ سابق چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز ، احسن بشیر ، ایس ایم تنویر اور اپٹما کے دیگر اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھی-