جامعہ سندھ جام شورو، ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ء میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

حیدرآباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ء میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق شعبہ سندھی اور اسٹیٹسٹکس میں امیدواروں کے انٹرویوز پیر 5 دسمبر، بایوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجنیئرنگ میں منگل 6 دسمبر، فزیالوجی، زوالوجی اور سائیکالوجی شعبوں میں بدھ 7 دسمبر کو جبکہ انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں امیدواروں کے انٹرویوز منگل 20 دسمبر کو صبح 9 بجے لیے جائیں گے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے مقرر کردہ تاریخ و وقت پر اپنے متعلقہ شعبے کے سربراہان کے دفاتر میں حاضر ہوں۔

متعلقہ عنوان :