جامعہ سندھ جام شورو،بیچلر ڈگری پروگرامز 2017ء میں داخلہ فیس 9 دسمبر تک جمع کروا سکتے

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:41

حیدرآباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیچلر ڈگری پروگرامز 2017ء میں داخلہ کے لیے کامیاب امیدوار اپنی داخلہ فی یکم دسمبر سے 9 دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں داخلہ کے لیے کامیاب امیدواروں کوداخلہ فی کا کمپیوٹرائیزڈ چالان یکم دسمبر سے جامعہ سندھ کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں قائم کائونٹرز سے دیئے جائیں گے، اس ضمن میں میل و فیمیل امیدواران کے لیے خصوصی کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں کوٹا والے مضامین میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کے لازم ہوگا کہ وہ اپنا اصلی ڈومیسائل اپنے ساتھ لائیں۔

کوٹا والے مضامین کا چالان اصل ڈومیسائل چیک کرنے کے بعد ہی مل سکے گا۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی رہنمائی کے لیے بتایا گیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کا پہلی لسٹ میں داخلہ ہوتا ہے اور وہ اسی مضمون میں رہنا چاہتا ہے تھ اس کو ایسی درخواست کے ساتھ داخلہ فی کے چالان کی کاپی ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے دفتر میں جمع کروانی پڑے گی اور وہیں سے 200 روپے کا چالان حاصل کرکے بینک میں جمع کروانا ہوگا۔

لیکن اگر کوئی امیدوار اوپر والے مضامین میں اپ گریڈ ہونے کا خواہشمند ہوگا تو اس کے لیے 200 روپے کا چالان جمع کروانا لازم نہیں ہوگافیس جمع کروانے کی فہرست کے ذریعے امیدوار فارم میں درج مضامین میں اپ گریڈ ہونے کے اہل ہونگے یاد رہے کہ جامعہ سندھ میں ماسٹر ڈگری پروگرامز میں دوسری میرٹ لسٹ کے تحت داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کے فی جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :