کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق فزیبلٹی بنا کرایک ہفتے میں اسکیمیں تجویز کرکے رپورٹ دی جائے، ڈویژنل کمشنر

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:39

میرپور خاص ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈویژنل کمشنرشفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ کمیونیٹیز کی جانب سے شہروں کی ترقی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق موصول ہونے درخواستوں کی تصدیق کرکے فزیبلٹی بنا کرایک ہفتے کے اندر اسکیمیں تجویز کرکے رپورٹ دی جائے تاکہ لوگوں کو اُن کا ثمر مل سکے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں میرپورخاص ،عمرکوٹ اور تھرپارکر کی مجوزہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں اورانجینئروں کو دی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے کاموں کا میں خود معائنہ کروں گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجواور متعلقہ محکموں کے انجینئروں نے شرکت کی۔