فاٹا کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کو جلد سے جلد منظور کرایاجائے،نثارمحمد

فاٹاکو خیبرپختونخوامیں ضم کرکے 2018کے عام انتخات میں صوبائی و قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،پشاورمیں پریس کانفرنس

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار مہمند نے کہا ہے کہ کہ فاٹا کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کو جلد سے جلد منظور کرکے فاٹا کو خیبرپختونخوامیں ضم کیا جائے، بل میںتاخیرسے سازشی عناصراپنی مذموم مقاصد میںکامیاب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار مہمند کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی جلد سے جلد فاٹا کے حوالے سے پیش کئے گئے بل کو منظور کریں تاکہ فاٹاکو خیبرپختونخوامیں ضم کرکے 2018کے عام انتخات میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض قوتیں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے خلاف سازش کر کے بل منظور کرنے میں تاخیری خربے استعمال کر رہے ہیں۔فاٹا میں جلد سے جلد مردم شماری کی جائے تا کہ اسمبلیوں میں فاٹا کی صیح نمائندگی ہو سکے ۔فاٹا سیکرٹریریٹ کو سفیران کی بجا ئے خیبرپختونخوا کو دی جائے ۔12دسمبر کو پریس کلب پشاور میں فاٹا کے تمام سیاسی قیادت جرگہ منعقد ہوگا جس میں فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے حوالے سے آئند کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :