پولیس کی منشیات فروشوں ،اشتہاری ملزمان ،ڈکیتوں اور غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:38

حضرو ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سرکل حضرو پولیس کی منشیات فروشوں ،اشتہاری ملزمان ،ڈکیتوں اور غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عروج کو پہنچ گئیں۔ ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کا بطور سرکل انچارج سنبھالتے ہی پولیس متحرک ہو گئی۔ ماہ نومبر میں10 کلو چرس ،10 پسٹل تیس بور برآمد کر لیے، شریفوں کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جرائم پیشہ افراد یا جرم چھوڑ دیں یا علاقہ ،پولیس اہلکار بھی اپنا قبلہ درست کر لیں، ڈی ایس پی سرکل حضرو کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سرکل حضرو میں تعینات ہو نے والے ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کے سخت ایکشن کے بعد سرکل حضرو پولیس کا بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جارحانہ کاروائیاں پولیس نے ماہ نومبر کے دوران اسلحہ کے 11 مقدمات درج کرتے ہوئے 16 پسٹل تیس بور ،50 روند برآمد کیئے۔

(جاری ہے)

منشیات کے 14 مقدمات میں پولیس نے دس کلو چرس ،پانچ سو گرام افیون ،پانچ سو گرام ہیروئن ،دس بوتل شراب ،ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جبکہ بنک سمیت دیگر ڈکیتیوں میں ملوث تین ڈاکو بھی پولیس نے گرفتار کیئے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فیاض الحق نے کہا کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر سرکل حضرو پولیس کے گشت کو موثر کر دیا گیا ہے، رات کو خود چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ،رات کے گشت کے حوالے سے کسی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔راجہ فیاض الحق نعیم کا کہنا تھا کہ میرے دروازے تمام شریفوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :