شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی‘ایس ایس پی جاوید اقبال

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:38

ہری پور۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ تمام افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں تو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایس ایس پی ایف آر پی جاوید اقبال نے پڈھانہ کیمپ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اتنی قربانیاں دینے کے باوجود بھی پولیس کا مورال بلند نہ ہوسکا جنتا ہونا چاہیے تھا۔ اگر کسی پولیس آفیسر یا سپاہی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بغیر اجازت اور بغیر درخواست کے ان کے دفتر میں آکر اپنے جائز مسائل حل کرواسکتے ہیں۔ اس موقع پر انسپکٹر ایف آر پی خواج محمد ، اسلم خان ایبٹ آباد ، عبدالوحید ایبٹ آباد ، پلاٹون کمانڈر شاہد محمود ، شفیق الرحمان اور پولیس کے جوانوں کی کثیر تعداددربار میں موجود تھی ، انہوںنے کہا کہ پولیس کے نوجوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مگر پولیس کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے تمام افسران اپنی ڈیوٹی کو بااحسن طریقے سے سر انجام دیں یہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جاوید اقبال نے نوجوانوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :