کوئٹہ،بی این پی کے ڈاکٹر غفور بلوچ کے زیر صدارت وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، فارماسٹس پیرامیڈیکس کے مختلف کمیٹیوں کے اجلاس

پارٹی کے وکلاء ونگ کے حوالے سے الیکشن کمیٹی تشکیل

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر غفور بلوچ کے زیر صدارت وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، فارماسٹس پیرامیڈیکس کے مختلف کمیٹیوں کے اجلاس کے صدارت کی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ، غلام نبی مری نے شرکت کی پارٹی کے وکلاء ونگ کے حوالے سے ایک الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری عبدالغنی مینگل ایڈووکیٹ، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سید کمال احسن ایڈووکیٹ ہونگے وکلاء ونگ میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنا نے اور وکلاء ممبر سازی کے مراحل کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیٹی بلوچستان بھر میں وکلاء کے ممبر سازی کو مکمل کر نے کے بعد پارٹی وکلاء کنونشن اپریل میں منعقد کرائے گی الیکشن کمیٹی کے ممبران میں ساجد ترین ایڈووکیٹ، میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، طارق اسد محمد شہی ایڈووکیٹ، امیر بخش ایڈووکیٹ، پیر بخش ایڈووکیٹ، جوریند ایڈووکیٹ پر مشتمل ہو گی بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح ڈاکٹرز ، انجینئرز، فارماسٹس اور پیرامیڈیکل ان ادا روں میں بھی پارٹی کو فعال اور مضبوط بنا نے کیلئے ان سے روابط بڑھائینگے کیونکہ پارٹی سمجھتی ہے کہ ایک قومی جماعت کی تشکیل تب ممکن ہو گی جب تمام طبقہ فکر کو اس شعوری اور فکری طور پر ان کے ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قومی جدوجہد کے ساتھ ان کی وابستگیوں کو مزید مستحکم کر نے کی ضرورت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کو جدیدبنیادوں پر استوار کی جا رہی ہے اسی لئے عوامی رابطہ مہم اور پروفیشنل طبقہ فکر کے ساتھ وابستگیوں کو پروان چڑھائی جا رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے میں جب تمام فکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے تب ہی معاشرے میں مساوات ، قومی نابرابری ، معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ ممکن بن سکے گا بلوچستان نیشنل پارٹی حقیقی حوالے سے عوام کی ترجمانی اور حقوق کی پاسبان جماعت ہے اس موقع پر پارٹی کے سردار رحمت اللہ کھیترانی، اسد سفیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ، ڈاکٹر عباس لا شاری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :