حیدرآباد، اسلام قبول کرنے پر پابندی بارے سندھ اسمبلی کے بل کے خلاف آج جمعہ کویوم احتجاج منایاجائے گا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) اسلام قبول کرنے پر پابندی لگائے جانے والے سندھ اسمبلی کے بل کے خلاف آج جمعہ کویوم احتجاج منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی اپیل پر اسلام قبول کرنے پر پابندی لگانے اورمسلمان ہونے والوں کوسزادینے کے غیر اسلامی قانون کے خلاف آج جمعہ 2دسمبر کوسندھ بھر میں یوم احتجاج منایاجارہاہے حیدرآبادمیں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم احتجاج کے سلسلے میں نمازجمعہ کے بعد ۳ بجے دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ پر ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس کی قیادت امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :