انجمن سرفروشان اسلام کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے، مولانا توصیف احمد

گوہر شاہی کے پیروکار مسلکی لبادہ میں ملک کے اندر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا توصیف احمد نے ربیع الاول میں ملکی امن کے پیش نظر افسران بالا سے اپیل کی ہے کہ انجمن سرفروشان اسلام کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے،گوہر شاہی کے پیروکار مسلکی لبادہ میں ملک کے اندر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء کرام ان سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں ،گوہرشاہی اور اسکے پیروں کاروں کو میرپور خاص،ڈیرہ غازی خان اور جھنگ کی عدالتیں سزا سنا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انجمن سرفروشان اسلام ایک غیر قانونی تنظیم ہے،ا س تنظیم نے آج تک سوسائٹیزرجسٹریشن ایکٹ1860 کے سیکشن 64 پر عمل نہیں کیا جس کے مطابق ہر تنظیم کو دوسال بعد رجسٹریشن کی تجدید کرانا ضروری ہوتی ہے ، 1982 سی 2006تک کوئی تجدیدرجسٹریشن اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،اگست 2015 میں انجمن سرفروشان اسلام نے نئی کابینہ بنائی اوراسکی منظوری کیلئے جوائنٹ اسٹاک کمپنی حیدرآباد کو درخواست جمع کرائی،جس پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے داخل اعتراض پر تاحال اس تنظیم کی تجدید رجسٹریشن نہ ہوسکی ، مولانا توصیف احمد نے کہا کہ نومبر 2016 کو سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی ہے جس کی نقول چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ، گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ،سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ،ڈی جی رینجرز،آئی جی پولیس،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ارسال کی ہے ،درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے انجمن سرفروشان اسلام کی رجسٹریشن کینسل کر کے اس پر پابندی عائد کی جائے