کسی بھی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ ان کے ٹریفک کے نظام سے لگایا جا سکتا ہے، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہکسی بھی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ ان کے ٹریفک کے نظام سے لگایا جا سکتا ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہیں آئی ٹی پی کی کاردکردگی کو مزید بہترسے بہتر بنائیںگے، ،شہریوں کی جان ومال کو تحفظ دینا اولین ترجیح ہے،وہ جمعرات کو ابو دائود ٹریڈنگ کمپنی I/9-3 میں منعقد ہ دو روزہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ابو دائود ٹریڈنگ کمپنی I/9-3 میں دو روزہ روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں 50سے زائد شرکاء نے شرکت کی،سیمینار میں شرکاء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک قوانین ،Defenciveڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کو ون ویلنگ اور اس کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،شرکاء کو پیدل چلنے والوں کے حقوق،سڑک پار کرنے کیلئے موضوع جگہ کا انتخاب کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے خطرات،ہیلمٹ استعمال نہ کرنے،روڈ مارکنگ اور روڈ سائین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہکسی بھی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ ان کے ٹریفک کے نظام سے لگایا جا سکتا ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہیں آئی ٹی پی کی کاردکردگی کو مزید بہترسے بہتر بنائیںگے، آئی ٹی پی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مثالی بنانے ،حادثات کی روک تھام اور مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور پیشہ وارانہ مہارت ،دیانتداری ،خدمات اور عوام دوستی ہماری پیشہ وارانہ اقدار ہیں،اس موقع پرآئی ٹی پی ریڈیوایف ایم92.4 کی اسٹیشن ڈائریکٹر میڈم عائشہ جمیل،ایجوکیشن ونگ کے انچارج سب انسپکٹر رانا اشتیاق، ابو دائود ٹریڈنگ کمپنی کے ڈسٹرکٹ مینجر محمد عامر ،ریجنل مینجر طلحہ احمد،سیکشن مینجر سمعیہ مختار بھی موجود تھیں، ابو دائود ٹریڈنگ کمپنی کے ڈسٹرکٹ مینجر محمد عامر نے آئی ٹی پی کی ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جو ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کی مدد فراہم کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :