وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف رواں سال مختلف کا رروائیوں میں 1866ملزمان کو گرفتارکیا

ملزمان کے قبضہ سے 41کر روڑ72لا کھ 38ہزار روپے کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ بر آمد کیا گیا سروقہ گا ڑ یا ں ، 88موٹر سائیکل بر آمد، 3700سے زائد اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف رواں سال کے دوران مختلف کا رروائیوں میں 1866ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 41کر روڑ72لا کھ 38ہزار روپے کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ بر آمد ، 224مسروقہ گا ڑ یا ں ، 88موٹر سائیکل بر آمد ،ملزمان میں 260گینگز کے 709ملزمان کی بھی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی جبکہ 3700سے زائد مجرمان اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

پچھلے سال کے نسبت رواں سال کے دوران جر ائم میں 23فیصد کمی واقع ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی دار الحکومت کو جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کی کی حکمت عملی پر عمل در آمد کے باعث سال 2016ء میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، شہریوں کو نہ صرف دہشت گردی سے محفوظ رکھتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا بلکہ سٹریٹ کرائم سمیت مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد کمی واقع ہوئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے بتایا کہ وفاقی دار الحکومت کو جرائم سے پاک کرنے اور شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کی۔

(جاری ہے)

جرائم میں واضح کمی لانے اور جرائم کے انسداد اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے ایک بہترین ٹیم کے طور پرکام کیا اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کو اہم کامیابیاں ملیں اور مختلف جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سال 2016 میں سال 2015 کی نسبت سنگین جرائم میں نمایاں کمی آئی اور ایسا پاکستان میں جرائم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو اہے کہ کسی ضلع یا صوبے کے جرائم کی شرح اس حد تک کم ہوئی ہو ۔ سال 2015 میں قتل کی105 واقعات کے مقابلے میں سال 2016 میں 85 واقعات پیش آئے اغواء برائے تاوان کے 8 کے مقابلے میں1 ،ڈکیتی کی30کے مقابلے میں 17 ،سرقہ بالجبر اور سٹریٹ رابری کی305کے مقابلے میں 259 ،نقب زنی کی254 کے مقابلے میں 243 ،اور موٹر سائیکل چوری کی251 کے مقابلے میں172 واقعات ہوئے ۔

سال 2015 میں کل 346 کاریں چوری ہوئی تھیں جب کہ سال 2016 میں240 گاڑیاں چوری ہوئیں۔اس طرح ضلع بھر کے ٹوٹل کرائم میں 23 فیصد کی نمایا ں کمی ہوئی۔ پولیس نے سال 2016 کے دوران ڈکیتی ، سر قہ با لجبر کی91گینگ ، نقب زنی کے 115، کا راور مو ٹر سائیکل چوری میں43، اند ھے قتل میں ملو ث 57 ملزمان اور دیگر وارداتو ں میں ملو ث11گینگز کی709ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، پویس نے اشتہا ری مجر مان کے خلا ف کا رروائی کے دوران 3700 سے زائد اشتہا ریو ں کی گرفتاری عمل میں لا ئی ،ساجد کیانی نے بتایا کہ جرائم کی شرح میں کمی اسلام آباد پولیس کے افسران و ملازمان کی دن و رات محنت کا واضح ثبوت ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر میڈیا ہائوسز ،تعلیمی اداروں اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ ز اور پولیس کے ملازمان کو سکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بریف اور چیک کیا کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔

ساجد کیانی نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی اسلام آباد پولیس کو خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سارے عمل دخل میں شہریوں کا بھی بہت بڑا کردار رہا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :