پاکستان کی ترقی کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیر آباد

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں اور سکول سطح پہ نصاب میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے سبق آموز مضامین شامل کیے جائیں ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیر آباد نظام الدین مینگل کا تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب نصیر آباد ڈویژن کے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین ----(کرپشن میں قصوروار کون)کے عنوان سے انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلہ کا انعقاد گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی میں ہوا،مقابلے کے مہمان خاص ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نظام الدین مینگل تھے جبکہ اس موقع پہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفرآباد ملا محمد عمرانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس کچھی چوہدری نیاز احمد سمیت سکولوں کے ہیڈماسٹراور ہیڈمسٹریس اور مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی ،اردو تقریر میں نصیرآباد ضلع کے طالب علم عبدالوہاب نے پہلی اور نصیرآبادضلع کے عبدالمالک نے دوسری جبکہ ضلع کچھی کے محمد طیب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،گرلز کے مقابلوں میں ضلع نصیرآباد کے نایاب حق نے پہلی ،ضلع نصیرآبادہی کے زربخت نے دوسری جبکہ ضلع کچھی کی نازین سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ،انگریزی تقاریر میں ضلع جعفرآباد کے سرفراز احمد نے پہلی ،ضلع نصیرآباد کے محمد اسلم نے دوسر ی اور نصیرآباد ہی کے آصف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی،طالبات میں ضلع کچھی کی عائشہ افضل نے پہلی جبکہ ضلع جعفرآباد کی ثوبیہ نے دوسر ی پوزیشن حاصل کرلی ،ججز کے فرائض پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو اور سید اورنگ شاہ نے انجام دیئے ،اس موقع پہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نظام الدین مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پاکستان میں کرپشن کے ناسور نے ہمارے معاشرے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے ،ملکی اداروں کے کرپشن نے کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے اب وقت آیا ہے کہ ہم سب مل کر اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار اد ا کریں ،اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنے نوجوان نسل کے ذہنوں میں کرپشن سے نفرت کرنے کا مواد ڈال سکیں اس کے لیے لازم ہے کہ سکول کی سطح پہ نصاب میں کرپشن کے خلاف مضامین شامل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :