سٹی ٹریفک پولیس اورسٹی گورنمنٹ کاتجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائزپارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھ پر قبضہ کرنیوالوںاور دکانوں کے آگے ریڑھیاں لگانے والوں کیلئے سخت کاروائی ہوگی‘ڈی آئی جی ٹریفک لاہور

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس نے سائنس کالج وحدت روڈ پر طلباء کے احتجاج کے دوران اضافی 3انسپکٹرز ،7پٹرولنگ آفیسر اور 28ٹریفک وارڈن تعینات کردیئے اور 3پوائنٹس سے ٹریفک ڈائیورٹ کرواتے ہوئے ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھابعد ازاں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی ۔علاوہ ازیںسٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوںکی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اس مشترکہ کریک ڈائون کے چوتھے روز تجاوزات کے مرتکب20افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور26ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ کریک ڈائون کے دوران مغلپورہ ،لال پل ،شاہدرہ ،بھاٹی چوک ،سرکلر روڈ،ماڈل ٹائون لنک روڈ،کالج روڈسمیت مختلف سڑکوںسے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

اس کریک ڈائون کے دوران4دنوں میں مجموعی طور پر98ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئی119افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر)سید احمد مبین نے ٹریفک کی روانی ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پیکو روڈ،فیروز پور روڈ ،کینال لنک روڈ،مولانا شوکت علی روڈ،مین بلیوارڈ اور ایم ایم عالم روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نے ایس پیز ،ڈی ایس پیزکو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں جبکہ وارڈنز کو حکم دیا کہ وہ ٹریفک کے بہائو کیلئے محنت اورشہریوں کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :