رائے ونڈ ‘آڑھتیوں کے پہلی بار ہونے والے الیکشن میں نوجوان آڑھتی محمد رفیق بھاری اکثریت سے تین سال کیلئے صدر منتخب

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:28

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) نیو سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں کے پہلی بار ہونے والے الیکشن میں نوجوان آڑھتی محمد رفیق عرف بھاری اکثریت سے جیت کرتین سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ۔ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی نومنتخب صدر محمد رفیق کو مبارکبادیں ،باقی کابینہ آئندہ چند روز میں نامزد کی جائے گی۔ الیکشن کا انعقادالیکشن کمشنر رانا قیصر، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد عباس ملک ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد بشیر ،چیف ایگزیکٹو نیو سبزی و فروٹ منڈی حاجی محمد الیاس ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ظفر محمود ،آڑھتی رہنمائوں محمد اسلم ،سردار محمد فاروق ،میاں محمد شوکت کی نگرانی میں مکمل ہوا ،کل رجسٹرڈ51ووٹوں میں سے 37ووٹ صدر محمد رفیق عرف صاحب نے حاصل کئے ،دس دن کی الیکشن مہم کے بعد الیکشن ڈے پرمدمقابل امیدوار صدر عاصم منشاء نے اچانک الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

مگر الیکشن کمیشن نے امیدوار محمد رفیق عرف صاحب کو ووٹنگ کے نتیجہ میں ونر قرار دیدیا ۔الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نومنتخب صدر محمد رفیق عرف صاحب نے کہا کہ ان کے مدمقابل امیدوار نے الیکشن میں اپنی شکست نظر آتے دیکھ کر الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ آڑھتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد عباس ملک نے کہا کہ الیکشن شفاف انداز میں مکمل ہوئے ہیں ،نومنتخب صدر آڑھتیوں کے مسائل حل کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :