میرپورخاص، سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے بعد دوبارہ وائن شاپ کھولنے کی اطلاع پر شہریوں کا احتجا ج

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:25

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے بعد دوبارہ وائن شاپ کھولنے کی اطلاع پر شہریوں کا احتجا ج ،ٹائر نذر آتش کرکے شاہراہ بلاک ،شدید نعرے بازی ، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے بعد میرپورخاص میں دوبارہ وائن شاپ کھولنے کی اطلاع پر شہری سراپا احتجا ج بن گئے شہر میں قائم وائن شاپ کی دوکانوں کے باہر نیوٹائون میں شہریوں نے ٹائر نذر آتش کرکے بھرپوراحتجا ج کیا جس سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی احتجا ج کرنے والے افراد وائن شاپ کے دوبارہ سے کھولے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کے مصروف تجارتی مراکز میں وائن شاپ شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں عدالت عالیہ کی جانب سے وائن شاپ کو بند کرنے کے احکامات اچھا اقدام تھا جس پر مسلسل عمل درآمد ہونا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام وائن شاپ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد شراب خریدتی ہے اس موقع وائن شاپ کے مالک نے بتا یا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ہمیں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وائن شاپ دوبارہ سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن موصول ہو گیا ہے اور سیل کی جانے والی شراب کی دوکانوں کوکھول کر کاروبار جاری رکھا جا سکتا ہے اس موقع پر محکمہ ایکسائز کے افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :