وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جھلکوٹ سکردو روڈ کا ٹینڈر 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیدیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جھلکوٹ سکردو روڈ کے 44 ارب روپے والے ٹینڈر کو چار سال بعد 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں جھلکوٹ سکردو روڈ کا ٹینڈر 2012میں 44 ارب روپے میں ہوا تھا جسے حکومت نے منسوخ کر دیا اور بلا آخر 4سال بعد منصوبے کا دوبارہ ٹینڈر44ارب روپے سے کم کرکے 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دے دیا گیا ہے ۔یہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور شفافیت کا ایک اور کارنامہ ہے ۔