فیصل آباد ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ کالج آف لاء کے زیر اہتمام"کیئریر پلاننگ و ہائیر لیگل ایجوکیشن، چیلنجز اور ان کا حل"کے موضوع پر سیمینار

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ کالج آف لاء کے زیر اہتمام"کیئریر پلاننگ و ہائیر لیگل ایجوکیشن، چیلنجز اور ان کا حل" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی فصیح اصغر شاہ تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بار ایٹ لاء (Bar at Law)میں داخلہ کے حصول و طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بار ایٹ لاء (Bar at Law) اور ایل ایل ایم (LLM) کی ڈگریوں میں فرق کے بارے میں بھی بتایا انہوں نے کالج آف لاء کے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ آئیں اور تعلیم مکمل کرکے اپنے ملک کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں اس موقعہ پر پرنسپل کالج آف لاء مرزا شاہد رضوان بیگ نے کہاکہ کسی ملک کے اساتذہ جب تک ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک طلبہ بھی بہتر کردار ادا نہیں کر سکیں گے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور تکریم دی جائے، اس سیمینار میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔