فیصل آباد،فیسکو ریجن میں نیٹ میٹرنگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

․فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں نیٹ میٹرنگ کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ۔فیسکو کے صنعتی، تجارتی، کمرشل اور گھریلو صارفین نیٹ میٹرنگ پروگرام میں شامل ہونگے۔نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین متبادل توانائی (سولر، ونڈ انرجی) سے پیداکردہ اضافی بجلی فیسکو کو فروخت کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں لوڈ کی بنیاد پرمتعلقہ دفتر کو جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ فیسکو کو نیٹ میٹرنگ کیلئے تین درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ان درخواست دہندگان میں ڈی سی او آفس ،میسرز دائود ٹیکسٹائل اور میسرز اٹلانٹس واٹرشامل ہیں ۔نیٹ میٹرنگ کیلئے 5کلو واٹ تک ایس ڈی او،70کلوواٹ تک ایگزیکٹو انجنئیر ،70کلوواٹ سے 500 کلوواٹ تک سپرنٹنڈنگ انجنئیر اور 500کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک چیف انجینئر پلاننگ مجاز اتھارٹی ہونگے۔صارف کو نیٹ میٹرنگ کیلئے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا ۔