نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے بیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ

ڈاکٹر عابد محمود ڈی جی زراعت (ریسرچ ) پنجاب نے فصلوں کے بیج کی تیاری سے لے کر کاشت اوربرداشت و سنبھال کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے بیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دورہ کیا ۔ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ ) پنجاب نے فصلوں کے بیج کی تیاری سے لے کر کاشت اوربرداشت و سنبھال کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد بدلتے ہوئے موسمی حالات کا مقابلہ کرنے والی کپاس کی نئی اقسام تیار کرنے میں کوشاں ہے۔

جو کپاس کی 40 سی45من سے زائد فی ایکڑ پیداوار دیں گی۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ ایف ایچ لالہ زار اور ایف ایچ 142 ادارہ ہذا کی کپاس کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام ہیں اور ان کا ریشہ لمبا اور نفیس ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گندم ڈاکٹر مخدوم حسین نے بتایا کہ ماضی میںگندم کی فی ایکڑ پیداوار 5سے 10من تھی لیکن موجودہ دور میںگندم کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام کاشتکاروں کو مہیا ہونے کی وجہ سے کاشتکار گندم کی 50من فی ایکڑ تک پیداوار لے رہے ہیںجو کہ زرعی سائنسدانوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر قربان علی انٹومالوجسٹ نے شرکاء کو بتایا کہ شعبہ حشرات زرعی اجناس پر کیڑوں کی تلفی کے لیے نت نئے طریقے وضع کررہا ہے۔ کیڑے مار زہروںکے بے جا استعمال سے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میںحیاتیاتی طریقہ انسداد کو ترویج دی جارہی ہے تاکہ کیڑے مار زہروں کا استعمال کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :