فیصل آباد ،ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،ابلتا پانی گرنے سے کم سن بچہ جھلس گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ ابلتا پانی گرنے سے کم سن بچہ جھلس گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 40گ ب کے قریب ویگن اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 37گ ب کا رہائشی اخترعلی شدیدزخمی ہوگیاجسے طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ وہ راستے میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔جبکہ جوہر کالونی شیخو پورہ روڈ پر رہائش پذیر لیاقت علی کا دو سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے برتن دھونے کیلئے گرم کئے پانی کے ٹپ میں گر کر جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :