فیصل آباد ،چیئر مین ڈرگ کورٹ کا 9افراد کو جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)چیئر مین ڈرگ کورٹ نے 9افراد کو جرمانے کی سزاء کا حکم دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چیئر مین ڈرگ کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خضر حیات اعوان نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ساہیوال کے محمد یٰسین کو 9ہزار سرگودھا کے شاکر اور رضوان کو گیارہ گیارہ ہزار ، شاہ پور کے نصیر اور ثقلین کو دس ، دس ہزار ، محمد سعید کو چار ہزار ، سرگودھا کے محمد آصف اور غلام شبیر کو 8,8ہزار روپے نقدی اورکوٹ مومن کے طارق محمود کو چار ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے ۔