چھتر، بیسک ہیلتھ یونٹ میرحسن میں فلاحی تنظیم کی جانب مچھردانی تقسیم

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:11

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر اندرون بیسک ہیلتھ یونٹ میرحسن میں فلاحی تنظیم کی جانب مچھردانی تقسیم کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر اندرون بیسک ہیلتھ یونٹ میرحسن میںbrspاین جی او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب میڈیم شمیم صاحبہ ڈسپنسرامان اللہ بھنگر نے بذریعہ ٹوکن مچھردانی خواتین وحضرات میں تقسیم کیئے اس موقع بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ضلع نصیر آباد پروگرام منیجر لال ڈنہ نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں ملریا کی روک تھام کے لیئے کام کر رہے ہیں جس میں مچھر دانی ،ملریا ٹیسٹ کٹ ،ملریا ادویات بھی دیئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیماری ملریا کیوںپھیل رہا ہے۔ شعور آگاہی پیدا کرنے کا مہم بھی چلائیں گے تاکہ ملریا کی بیماری پر کنٹرول ہو ۔ملریا بیماری کو عام بیماری سمجھ کر نظر انداز کرنے سے کافی نقصانات ہو جاتے ہیں ۔اس وقت کام جاری رکھے گئے جب ملریا سے پاک علاقہ نہیں ہو جائے ۔