کراچی،سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے حوالے سے حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبے بھر میں سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے حوالے سے حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے سندھ کلچر ڈے پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سندھ کلچر ڈے کے موقع پر دہشتگرد کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبے میں نکلنے والی ریلیوں، پبلک مقامات یا موسیقی کے پروگراموں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں سیکورٹی اقدامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ان اطلاعات کے پیش نظرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کا تدارک کیاجا سکے۔خیال رہے کہ سندھی کلچر ڈے 4 دسمبر کو سندھ بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، مختلف شہروں میں سندھ کلچر ڈے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔#

متعلقہ عنوان :